Justuju Tv جستجو ٹی وی

Tuesday, May 27, 2008

جستجو کا تعارف


ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
اب دیکھیے ٹھہرتی ہے جا کر نظر کہاں


محترم دوستو، السلام علیکم
(جستجو اور گوادر)

آپ یہ جان کربہت خوش ہوں گے کہ کراچی میں پہلی بار جائیداد سے متعلق تمام خدمات اب آپ کے دروازہِ پر مہیّا کی جاسکتی ہیں۔ جستجو ریئل اسٹیٹ سروسز کے حکومتِ پاکستان سے سرٹیفائیڈ پروفیشنل ماہرین آپ کی ایک ٹیلی فون کا ل ا ور ای میل، پر آپ سے ملاقات کرکے آپ کی تمام ضروریات کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں۔ ان ویب صفحات پر آپ گوادر میں زمینی سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ بیرونی ویب صفحات آپ کی اطلاع کے لیے ہیں، اور ان میں فراہم کی گئی معلومات کی بینادی ذمہ داری متعلقہ ادارہ کی ہے۔
جستجو سے رابطہ پر تمام قانونی اور عملی مشورے آپ کو عین اسلامی تعلیمات اور اصولوں پر دیئے جائیں گے۔ کیونکہ ہمارے ادارہ کی اقدار خلوص، امانت، دیانت، اور شفّافیت ہیں۔ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے آپ کو محفوظ رکھنا ہماری بنیادی پالیسی ہے۔
اپنے دفاتر، فلیٹ، مکان، پلاٹ کی خرید وفروخت، مارکیٹ قیمت کا تجزیہ،قانونی دستاویزات، ہبہ، وصیت، اور پاورآف اٹارنی وغیرہ ،کرایہ داری، آگ سے بچاﺅ، سیکیوریٹی رسکس سروے، انشورنس ،ائیرکنڈیشننگ، حشرات سے بچاﺅ، وغیرہ کے امور کے لیے آپ کے لیے ہماری خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں۔ یاد رکھیے کہ آپ ہم سے اپنی سہولت کے وقت اور دنوں میں ملاقات کرسکتے ہیں۔ ہماری خدمات موبائل بھی ہیں، اور آپ اپنے گھریا دفترمیں بھی بیٹھ کر ہم سے پرسکون ملاقات کا وقت لے سکتے ہیں۔ یہ قطعی آپ کی مرضی پر منحصرہے۔
ہمارے تمام تر ماہرین رئیل اسٹیٹ پروفیشنل فورم، کراچی کے فخریہ ارکان ہیں، اور باقاعدہ طور پر ایک اعلیٰ معیار کے ضابطہءاخلاق کے پابند ہیں۔ تمام خدمات کے عوض صرف اور صرف آپ کی منظورشدہ فیس لی جاتی ہے، اور کسی بھی قسم کے ڈھکے چھپے اخراجات کا آپ کوقطعی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
پھر دیر نہ کیجیے، ہمیں فون کال، ایس ایم ایس، یا ای میل کیجیے، یا ہم سے بالمشافہ ملاقات کے لیے ہمارے دفتر تشریف لائیے۔ یاد رکھیے، ہمارے ادارہ کی خدمات صرف ہمارے رجسٹرڈ کلائنٹس کے لیے ہوں گی، چنانچہ، آج ہی ہمارے ممبر بن جائیے۔ فی الحال تمام کسٹمر رجسٹریشن بلامعاوضہ کیے جارہے ہیں۔ یاد رکھیے کہ ہم یہ خدمات صرف اپنے رجسٹرڈ کسٹمرزکو ہی فراہم کرسکیں گے۔
رجسٹریشن تمام تر پاکستانی قوانین کے مطابق کیا جاتا ہے۔ *
ای میل: justujurealestate@gmail.com